افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی کتنے پیسے ساتھ لے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے اپنے ساتھ پیسوں س بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے۔تفصیلات کے مطابق روس کا دعویٰ ہے کہ افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے۔کابل میں روس کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے فرار ہوتے وقت اشرف غنی کی 4 گاڑیاں پیسوں سے بھری ہوئی تھیں، انہوں نے مزید پیسے ہیلی کاپٹر میں بھرنے کی کوشش کی لیکن ان سب کیلئے ان کے پاس جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے کچھ رقم زمین پر پڑی رہ گئی۔واضح رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد افغانستان میں خون ریزی کو روکنے کیلئے ملک سے جارہے ہیں، تاہم ان کا موجودہ ٹھکانہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔