حلیمہ سلطان افغان خواتین کے مستقبل کیلئے فکر مند ہو گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سطان کا کردار ادا کرنے والی نامور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ افغانستان کی خواتین کے مستقبل کیلئے فکر مند ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسرا بلگیچ (حلیمہ سلطان) نےاپنی انسٹا اسٹوری پر افغان خواتین کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے ترک زبان میں لکھا کہ پچھلے سال ، 20 ستمبر کو ، افغانستان میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ اب بچے کے شناختی کارڈ پر ماں کا نام بھی درج کیاجائے گا۔انہوں نےلکھا کہ ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا۔ آج خواتین نے افغانستان میں اپنی آزادی کھو دی۔ ہمیں پوری دنیا میں خواتین کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھنی چاہیے۔