پنجاب میں روزانہ 5لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جاتی ہے،یاسمین راشد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں روزانہ 5لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں2کروڑسےزائدافرادکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے پنجاب میں2 کروڑسےزائدافرادکی ویکسینیشن ہوچکی ہے، ثقافتی اورمذہبی تقریبات پرپابندی ہے۔یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اکثریت کوویکسین لگ جائے تو ہم سب کچھ کھولنےکوتیار ہیں ، کورونا وبا میں دوبارہ تیزی آگئی ہے۔وزیرصحت نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے معاملات بہت حد تک بہتر ہیں، وبا پھیل جائے تو ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں35 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، پنجاب میں9محرم الحرام کوویکسی نیشن سینٹرزکھلےرہیں گے، پنجاب میں روزانہ5 لاکھ افرادکی ویکسینیشن کی جاتی ہے۔