فہد مصطفیٰ نے ایمان علی کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فہد مصطفیٰ پاکستان شو بزانڈسٹری کا ایک جا نا پہچانا نام ہیں جنہیں بچہ بچہ ان کی منفرد میزبانی اور ایکٹنگ کے با عث پسند کر تا ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں فہد مصطفیٰ نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ وسپرماڈل ایمان علی کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ایمان علی زبردست اداکارہ ہیں تاہم میں نے انہیں 2016 میں انجم شہزاد کی فلم ’ماہ میر‘ کے سیٹ پر ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے ساتھ آئندہ کام نہیں کروں گا۔اداکارومیزبان نے کہا کہ بحیثیت ایک شخصیت ایمان علی سے محبت ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔واضح رہے کہ فہد اور ایمان علی دونوں نے فلم ’ماہ میر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔