16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے ، محکمہ تعلیم سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے . تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے .

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین پابند ہونگے کہ اپنا ویکسینیشن کارڈ تعلیمی اداروں میں لازمی جمع کرائیں ، کالجز اور جامعات کے طلباء اور والدین اپنا ویکسینیشن کارڈ لازمی جمع کرانے کے پابند ہونگے . واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے این سی او سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں