نااہل لیگ کے درباری میڈیا کے جعلی چمپئن بن کر سیاست کر رہے ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہل لیگ کے درباری میڈیا کے جعلی چمپئن بن کر سیاست کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریماورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کی عیدیں، علاج، کاروبار، شادیاں سب کچھ لندن باہر ہیں،4 دہائیوں سے ملک کو تباہ حال کرنے والے حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں حکمرانی تو دور کی بات ہے نااہلوں کو منہ چھپانے تک کی جگہ نہیں ملے گی، نااہل لیگ کے درباری میڈیا کے جعلی چمپئن بن کر سیاست کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ نااہل لیگ کو پروپیگنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، تحریک انصاف نے ہمیشہ میڈیا اور آزادیِ اظہار رائے کی تائید کی ہے، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل طاقتور کے خلاف اور ورکر کے حق میں ہے۔