دو بچوں کے بعد اب زندگی کیسی ہے؟ کرینہ کپور نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بیبو اور صدا بہار اداکارہ کرینہ کپور سے اکثر ان کے مداح دو بچوں کے بعد ان کی زندگی میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق سوالات کرتے ہیں ، جس کا جواب بالآخر انہوں نے دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شوخ وچنچل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بچوں کے بعد زندگی خوشگوارہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان نے اپنی کتاب میں اس حوالے سے مزید کہاکہ تیمور اورجہانگیر کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی یکسرتبدیل ہوگئی ہے۔ ان کے دونوں بچوں نے زندگی کو تھوڑا خوشگوار، تھوڑا خاص اور تھوڑا تھکا دینے والا بنادیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ماں بننے کا سفر اور ساتھ ساتھ اداکاری کرنا ان کے لیے بہت اہم ہے اوروہ دونوں چیزوں کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں گی۔