مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کےنام پرنیازی ازم مسلط نہیں ہونےدیں گے ، کراچی،لاہورودیگرپریس کلب نےکالےقانون کومستردکردیا ، حکومت ہرمعاملےمیں جبراورجھوٹ کارویہ اپنارہی ہے ، ووٹنگ مشین،میڈیا بل پرجبرکارویہ اپنایاگیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام دہشتگردی ہے .
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیااداروں کااعلامیہ سرکاری جھوٹ پکڑےجانےکادستاویزی ثبوت ہے ، حکومت نےمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام سےمتعلق غلط بیانی کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ دانستہ جھوٹ منسوب کرکےسرکاری دستاویزبناناقانونی جرم ہے ، اتھارٹی کےقیام کاکام کس نےکیا اورکس کےحکم پرہوا ، میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی آمرانہ ، فسطائی قانون ہے ، قوم مستردکرتی ہے .
متعلقہ خبریں