طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے . وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان معاملے پر خطے اور علاقائی ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں .

افغانستان میں جو گروہ ہیں ان سے رابطے میں ہیں . ہم افغان معاملے پردوست ممالک سے بھی رابطے میں ہیں . انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو کہا تھا کہ آپ تنہا حکومت نہیں کرسکتے . افغانستان میں تبدیلی آئی ہے لیکن اس میں کوئی خونریزی کا واقعہ نہیں ہوا . فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا . حکومت نے فیصلہ کیا کہ نویں اور دسویں کو سیرت نبویﷺ پڑھایا جائے گا . انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالو جی نے الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کامعائنہ کروایا . اسپورٹس کا ڈھانچہ بہتر کیا جائے گا کھیلوں سے متعلق حکومت نئی پالیسی بنائے گی . فاقی وزیر اطللاعات نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا . وزیراعظم اپنے گھر کےتماماخراجات خود برداشت کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں