افغانستان کی تازہ صورتحال پر روس کا حیران کن بیان سامنے آگیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)روسی حکومت کے مطابق طالبان کے شہر میں داخل ہونے کے بعد کابل میں صورتحال بالکل پرسکون ہے . افغانستان کے لئے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے .

ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق دارالحکومت کابل اور افغانستان بھر میں حالات مستحکم ہیں . طالبان نے عوامی نظم و نسق کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنوں کے عملے کی سلامتی کی ضمانت دی ہے . العربیہ نیوز کے مطابق منگل کے روز جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم افغانستان کے تمام فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے اور صورتحال کے پ±ر امن حل کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں . کابلوف نے روسی سفارت خانے کے کارروائیاں جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نئے اقتدار کے نمائندوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے . روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد کابل کی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور ‘عسکریت پسندوں’ نے امن عامہ کی صورتحال بحال کرانا شروع کر دی ہے . . .

متعلقہ خبریں