این سی او سی نے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے ایپ متعارف کر وادی۔ ایپلی کیشن ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں این سی او سی نے بتایاہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔دوسری جانب نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایپ کو موبائل پلے سٹور سے باآسانی ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ کوئی بھی شخص اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر درج کرکے پاس حاصل کرسکتا ہے اور اسے متعلقہ حکام کو دکھا یا جاسکتا ہے۔