خود کشی کی دھمکی دینے والی بھارتی اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)ھارتی اداکارہ میرا متھن کو دلت برادری کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے اور پھر پولیس کو اپنی گرفتاری پر دھمکانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا متھن کے خلاف دلتوں کے لیے کام کرنے والی ایک جماعت کے رہنما نے درخواست جمع کروائی تھی .

معاملہ پولیس تک پہنچنے پر میرا متھن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے . انھوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اپنی جان لے لیں گی . میرا نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالین اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی . ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے . میرا متھن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا رہتا ہے . انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا تھا کہ اس ذات سے تعلق رکھنے والوں کو تامل فلم انڈسٹری سے باہر نکال دیا جائے . . .

متعلقہ خبریں