سعودی ایئرلائن کا ’یوم وطنی‘ پر رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن ’السعودیہ‘ نے مملکت کے یوم وطنی پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم وطنی کے موقع پر اندرون مملکت پروازوں کے حوالے سے السعودیہ نے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جو کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کے لیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ 23 ستمبر 2022 تک کرنا ہوگی اور اس ٹکٹ پر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023ء کے دوران سفر کیا جاسکے گا، یہ خصوصی پیشکش اکانومی اور گیسٹ کلاس کی براہ راست پروازوں کے لیے ہے، جس کے تحت اکانومی کلاس کا ٹکٹ 92 اور گیسٹ کلاس کا ٹکٹ 192 ریال میں دستیاب ہے۔

اسی طرح سعودی عرب کے قومی دن پر ریلوے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 23 ستمبر کے روز جدہ سے مکہ مکرمہ کے لیے ریل کا کرایہ 9.2 سعودی ریال مقرر کیا گیا ہے، جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن سے مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے ریل کا کرایہ 9.2 ریال ہوگا اور یہ خصوصی کرایہ سکیم صرف یوم الوطنی یعنی 23 ستمبرکے لیے ہی مخصوص کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے، 23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا اور رواں برس سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تجارتی اداروں نے اپنی چند مصنوعات کے لیے 92 ریال کا نرخ مقرر کیا۔
سعودی عرب میں قومی دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Recent Posts

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

10 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

12 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

16 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

21 mins ago

وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ…

22 mins ago

مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

پشاور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مقبول ترین پارٹی کو…

30 mins ago