سعودیہ کا یوم وطنی‘ رانا ثنااللہ کے تلوارڈانس کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے سعودی عرب کے روایتی تلوار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں 2 روزہ ثقافتی شو منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ سمیت حکومتی شخصیات اور عام افراد نے بھی شرکت کی جہاں موجود فیملیز کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے تحائف بھی دیے گئے، اس تقریب کی وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو سعودی عرب کا روایتی تلوار ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں موجود وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی تلوار اٹھائے سعودی عرب کا روایتی تلوار ڈانس کر رہے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے، 23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا اور رواں برس سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تجارتی اداروں نے اپنی چند مصنوعات کے لیے 92 ریال کا نرخ مقرر کیا۔
سعودی عرب میں قومی دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

11 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

22 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago