اگر الیکشن جلدی ہوتا ہے تو بہت سارے لوگ ن لیگ کا ٹکٹ ہی نہیں لیں گے

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار سعید قاضی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اپنا سیاسی مستقبل اب خان صاحب کے ساتھ ہی دیکھ رہے ہیں۔پنجاب ، کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔اس وقت ملک میں محاذ آرائی کی کیفیت ہے جو خطرناک ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سساتھ بےشمار لوگ پنجاب اور کے پی کے سے نکلیں گے۔
اب 25 مئی والا ڈنڈا نہیں ہو گا۔جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں ان کا عظیم جمہوری مقصد تو پورا ہو گیا۔ریفرنسز واپس ہو گئے،احسن اقبال بھی بری ہو گئے۔نوازشریف نے لندن میں شہباز شریف سے سختی سے کہا ہے مریم نواز کو پاسپورٹ دلائیں۔اگر الیکشن جلدی ہوتا ہے تو بہت سارے لوگ ن لیگ کا ٹکٹ ہی نہیں لیں گے۔
قبل ازیں نوازشریف سے ملاقات کرنے والے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں اس وقت سیاسی عدم استحکام کا ذمہ دار عمران خان ہے،وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنی غلطیوں کی سزا خود بھگتیں۔

سیاسی قیادت ان سے مفاہمت کرے نواز شریف اس کے حامی نہیں ہیں۔ سہیل وڑائچ نے اردو پوائنٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سیاسی مفاہمت ہونی چاہیے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اقتصادی معاملات بھی طے کرنے چاہیے۔ اینکر فرخ شہباز کے نواز شریف اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ مشن اب بھی جاری ہے،آخر میں تو الیکشن کا راستہ ہموار ہونا ہے،ہو سکتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہو جائے لیکن آخر میں پولیٹکل ڈائیلاگ ہو گا۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں صدر مملکت عارف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ آپ ثالث کا کردار ادا کریں،عارف علوی نے کہا کہ وہ حکومت اور عمران خان کے درمیان یہ کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، انکا کہنا تھا کہ ایک وقت آ گئے جب سب فریق متفق ہوں گے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago