شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات ملکہ الزبتھ دوم کی بہ نِسبت ٹی وی پر زیادہ دیکھی گئیں

برطانیہ (قدرت روزنامہ)ڈچز آف ویلز، شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹیلی ویژن پر ناظرین کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے بہ نِسبت زیادہ دیکھا گیا۔برطانوی ایجنسی، براڈکاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ (بارب) کی جانب سے شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ٹی وی پر نشر کی گئی ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے اعدادوشمار شہزادی ڈیانا کے مقابلے میں کم ہیں۔
براڈ کاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ (بارب) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ملکہ الزبتھ دوم کی نسبت ٹی وی پر زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Royal Family (@theroyalfamily)


میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کو لاکھوں افراد نے دیکھا مگر 1997ء میں شہزادی ڈیانا کی موت کے موقع پر نشر کی جانے والی خصوصی الوداعی ٹرانسمیشن (الوداعی تقریب) کے مقابلے میں ملکہ کی تقریب کے اعداد و شمار کم رہے۔
بارب کے اعداد و شمار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی الوداعی تقریب کو امریکی اور برطانوی میڈیا پر اعلیٰ درجہ بندی ملی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Royal Family (@theroyalfamily)


بارب کے مطابق امریکا میں ملکہ کی سرکاری آخری رسومات کو تقریباً 11.4 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ یہ اعداد و شمار شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو دیکھنے والے 33.2 ملین افراد سے تقریباً دو گنا کم ہیں۔بارب کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں 27 ملین لوگوں نے ملکہ کی آخری رسومات کو دیکھا جو ڈیانا کے الوداعی رسومات سے تھوڑے کم تھے، برطانیہ میں 32 ملین ناظرین نے ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹی وی دیکھا تھا۔
دوسری جانب ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں ایک اور دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ پرنس ہیری اور پرنس ولیم کی شادیاں ان کی دادی کی موت سے زیادہ ٹیلی ویژن پر دیکھی گئی تھیں۔