عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی بھرپور حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر ٹرانس جینڈر بل کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔اداکارہ عفت عمر نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹرانس جینڈر بل سے متعلق ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔


عفت عمر کا کہنا ہے کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)


واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بِل سے متعلق کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل میں جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، ڈس انفارمیشن ایسے پھیلائی گئی ہے جیسے یہ سارا بل ہی غلط ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں کے ملازمت کے حق کو محفوظ اور علاج معالجے کے معاملے کو تحفظ دیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔