پاکستان

مجھے کوئی سر ڈھانپنے پر ’مجبور‘ کرے گا تو احتجاج کروں گی، ملالہ یوسف زئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ایران میں اسکارف پہننے سے انکار کرنے پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی لڑکی کے واقعے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

ملالہ کا پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی 22 سالہ ایرانی لڑکی مہسا امینی واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عورت جو بھی پہننے کا انتخاب کرتی ہے، اسے اپنے پہناوے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی اور اگر کوئی مجھے اسکارف اتارنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کوحراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔

متعلقہ خبریں