انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہے، جس کی قدر کسی دن بڑھ رہی ہے تو کسی دن اچانک کم ہو جاتی ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہونے کے بعد 239 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے کم ہو کر 244 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج: پہلے سیشن میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں رجحان ملا جلا رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کم ہو کر 40875 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 6 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار کی مالیت 3 ارب روپے رہی۔