عمران خان کی کال پر مہنگائی کیخلاف ریلیوں کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف ملک گیر ریلیاں آج نکالی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بدترین مہنگائی کے خلاف ملک گیر ریلیوں کا آغا آج سے ہوگا۔ملک کے مختلف شہروں سے ریلیاں نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ کارکنان کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
کراچی لاہور سمیت مختلاف شہروں میں آج مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی جس دوران عوام دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا جائیگا اور مہنگائی کے خلاف عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ عمران خان ہفتے کو رحیم یار خان میں عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گےدوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران کی زیرصدرات اجلاس آج سہ پہر تین بجے کے پی ہاؤس میں ہوگا جس میں تمام پی ٹی آئی سینٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرزکو لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ٹاسک سونپے جائیں گے اور آئندہ ہفتے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔