بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کا بھی ردِعمل آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا . سینئر صحافی ایاز امیر نے بہو کے قتل کی شدید مذمت کی ہے .

بہو کے قتل کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے .
واردات کے وقت بیٹے شاہنوار کے نشے میں ہونے سے مترلق سوال پر ایاز امیر نے کہا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے . خیال رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی تھی . پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہے . ایاز امیر کی بہو کا قتل چک شہزاد میں ہوا . پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو فارم ہاؤس سے لاش مل گئی .
اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں . اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا . پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں . وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے .
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں ایازامیر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا .
مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے . ذرائع کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے نے اہلیہ کو گھریلو ناچاقی پر سر پر وار کرکے قتل کیا . سارہ کے سر پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی . پولیس جب موقع پر پہنچی تو شاہنوار بھی موجود تھے . پولیس کے مطابق تاحال قتل کی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی .
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس میں لاش ملی ہے . پولیس کی مزید تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونے والی 37 سالہ خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہیں . تاحال ایاز امیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے . پولیس کی فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں