مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعشاریوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.28 فیصد تک آگئی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد کمی کے باوجود 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 247 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا۔برانڈڈ چائے کی پتی کے 190 کلو گرام کے پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 16 پیسے کا اضافہ۔
زندہ مرغی فی کلو 12 روپے 76 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں مٹن، ٹوٹا باسمتی چاول، دہی، دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئیں۔ا