مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعشاریوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.28 فیصد تک آگئی ہے .


مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد کمی کے باوجود 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے . ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 247 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا . برانڈڈ چائے کی پتی کے 190 کلو گرام کے پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 16 پیسے کا اضافہ .
زندہ مرغی فی کلو 12 روپے 76 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا . چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا . ایک ہفتے میں مٹن، ٹوٹا باسمتی چاول، دہی، دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئیں . ا

. .
Ad
متعلقہ خبریں