اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا معاملہ، حتمی فیصلہ آج نواز شریف کریں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی تاریخ کا آج لندن میں نواز شریف حتمی فیصلہ کریں گے۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا رواں ماہ پاکستان واپس آنا کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سنئیر رہنماوں نے نواز شریف کو تجویز پیش کی ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ واپس پاکستان بھیجا جائے تاہم اسحاق ڈار کمرشل پرواز سے آئیں گے یا وزیراعظم کے ساتھ فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار تقریباً چار سال بعد وطن واپس آئیں گے تاہم اسحاق ڈار اگر فوری پاکستان جاتے ہیں تو ان کے امیگریشن کے معاملات چھوڑنے پڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔