ملک میں سب سے مہنگا آٹا کس شہر میں مل رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا . ادارہ شماریات کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف ایک ہفتے میں آٹا 58 روپے 50 پیسے تک فی کلو مہنگا ہوگیا .

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 1170 روپے تک مہنگا ہوا .
پشاور میں آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے تک پہنچ گیا . اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 315 روپے تک مہنگا ہوکر 980 سے بڑھ کر 1295 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے . پنجاب میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 315 روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 980 روپے سے بڑھ کر 1295 روپے تک پہنچ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں