بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اب جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گی
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پری نیتی چوپڑا جلد بڑے پردے پر جاسوسی کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ٹیزر اپ لوڈ کیا ہے پری نیتی نے بتایا کہ وہ اپنی نئی فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ میں انٹیلی جنس ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
Honoured to be on this mission for my country! 🇮🇳 Collaborating with my 2 favs – @HARRDYSANDHU and @ribhudasgupta
Let the ACTION begin! 🔥
Teaser out now: https://t.co/5TWxB4EOSD #CodeNameTiranga releasing in cinemas on 14th October 2022.
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 22, 2022
پری نیتی چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’اپنے ملک کے لیے مشن کرنے پر اعزاز ہے، ایکشن کو شروع کرتے ہیں‘۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کے زریعے پری نیتی چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ ان کے ساتھ ہارڈی سندھو اور شَرد کیلکر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ، فلم کےہدایتکار رِبھو داس گپتا ہیں۔
یاد رہے کہ فلم کوڈ نیم: ترنگا کی کہانی ایک انٹیلی جنس ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے دشمن کا مقابلہ کرتی ہے۔