ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مری اور لاہور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (لکشمی چوک 69، مغل پورہ 37، تاج پورہ 36، شاہی قلعہ 33، ایئرپورٹ، گلشن راوی 24، اپر مال 16، جیل روڈ 15، سمن آباد 10، چوک ناخدا 09، گلبرگ 05، جوہر ٹائون، اقبال ٹائون 01) اور مری میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 41، بھکر ،سکھر اوررحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

6 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 mins ago

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر…

30 mins ago

“طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین…

35 mins ago

پی ٹی آئی معاملات پر اظہار تشویش، جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا: شہریار آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے…

1 hour ago