ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا .

تاہم اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا . تاہم مری اور لاہور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (لکشمی چوک 69، مغل پورہ 37، تاج پورہ 36، شاہی قلعہ 33، ایئرپورٹ، گلشن راوی 24، اپر مال 16، جیل روڈ 15، سمن آباد 10، چوک ناخدا 09، گلبرگ 05، جوہر ٹائون، اقبال ٹائون 01) اور مری میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 41، بھکر ،سکھر اوررحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں