انٹرنیٹ سروسز متاثر , وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے . بتایا جا رہا ہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ہے جس کے باعث مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے .

"جنگ " کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا ءمڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگے، جسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا . آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی، پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں