وفاق نے پنجاب کو فوری طور پر 5 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دے دی

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاق اور پنجاب میں گندم پر جاری تنازعہ حل ہو گیا . وفاق نے پنجاب حکومت کو 5 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دے دی .

جیو نیوز نے ذرائع وزارت خوراک کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ گندم اگلے ماہ مل جائے گی جبکہ اس فیصلے کے بعد مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں . رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں گندم کے دام پانچ روپے من کم ہو گئے ہیں .
گندم کی قیمت 3800 روپے سے 3300 روپے ہو گئی ہے . امید ہے کہ اگلے ہفتے تک گندم کی قیمت 3000 ہزار من ہو جائے گی،گندم کے نرخ کم ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے . واضح رہے کہ اس سے پہلے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا کہ اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں .
گزشتہ برس ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی جو ملکی ضروریات کے لیے کافی ہے . ملک میں آئندہ 6 ماہ اور بوائی کیلئے گندم موجود ہے .

این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ 0.6 ملین ٹن درآمدی گندم پہنچ چکی ہے،سرکاری گوداموں سے روزانہ 46 ہزار ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے،ملک میں 7 اعشاریہ 5 ملین ٹن آلو پیدا ہوا . مگر 4 اعشاریہ 2 ملین ٹن آلو درکار ہوتا ہے . آلو اور پیاز کی ایران اور افغانستان سے درآمد کی جا رہی ہے . آلو اور پیاز کی درآمد کے لیے حکومت نے ڈیوٹیز یعنی 27 فیصد ختم کر دی ہیں .
این ایف آر سی سی کے مطابق درآمدی آلو اور پیاز کی جلد روزانہ کی بنیاد پر ریلیز بھی یقینی بنائی جا رہی ہے،ملک میں پیاز کی کھپت 1 اعشاریہ 5 لاکھ اور ٹماٹر کی کھپت 50 لاکھ ٹن ہے . ملک میں 55 ہزار ٹن ٹماٹر اور 6 ہزار ٹن پیاز پہنچ چکے جبکہ مقامی ذخائر اس کے علاوہ ہیں ملک میں دال مسور اور ماش کی طلب 1 لاکھ ٹن سے زائد ہے . دال مسور اور دال ماش کینیڈا،آسٹریلیا اور میانمار سے درآمد کی جا رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں