کراچی: ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والاگرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے صدر میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیا تھا۔
خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ملزم نے ترک خاتون سے معافی مانگی۔
ترکش وی لاگر نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔دوسری جانب ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔