ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایوارڈ شو 2022 میں پرفارم کرنے کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


ایوارڈز کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اپنی پرجوش پرفارمنس سے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

10 3 3 300x124
گزشتہ دنوں پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر وضاحت دی تھی۔ فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ادکاری اور سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

10 2 3 300x235
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں، میرا کسی کو کچھ کہنا ذاتی دشمنی میں شمار نہ کیا جائے، میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔

10 4 300x171
اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے دیکھتا ہوں ،لوگوں کو جو اچھی نظر آتی ہے مجھے وہ بری لگتی ہے۔میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان والا آپ کا پرانا بیان بھی اسی نکتے پر مبنی تھا؟
جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور 16 سے 17 سالہ لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہے، اس لیے میں نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا وہ عورتوں والے کردار کریں۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ بوڑھی یا عمر رسیدہ ہو چکی ہیں۔