ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا . سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایوارڈ شو 2022 میں پرفارم کرنے کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


ایوارڈز کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اپنی پرجوش پرفارمنس سے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں .


گزشتہ دنوں پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر وضاحت دی تھی . فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ادکاری اور سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات کی .


میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں، میرا کسی کو کچھ کہنا ذاتی دشمنی میں شمار نہ کیا جائے، میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں .


اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے دیکھتا ہوں ،لوگوں کو جو اچھی نظر آتی ہے مجھے وہ بری لگتی ہے . میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان والا آپ کا پرانا بیان بھی اسی نکتے پر مبنی تھا؟
جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور 16 سے 17 سالہ لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہے، اس لیے میں نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا وہ عورتوں والے کردار کریں . اداکار کا کہنا تھا کہ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ بوڑھی یا عمر رسیدہ ہو چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں