عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کا ٹیزر شیئر کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے جو فوراً ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے خوب پسند بھی کیا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کے ایکشن کے مناظر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


عالیہ بھٹ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے، یہ فلم اگلے سال نیٹ فلکس پر دیکھی جا سکے گی۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں۔