سارہ علی خان کس بھارتی کرکٹر کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کیا خود سے 4 سال چھوٹے کرکٹر کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ سارہ علی خان کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں 23 سالہ کرکٹر شبمن گل کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔سارہ علی خان اور شبمن گل کی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے اور ساتھ میں ڈیٹ کرنے کی تصاویر پر مداحوں نے درعمل دیا ہے۔
شوبز اور کرکٹ سے جڑے مداحوں نے سارہ علی خان اور کرکٹر شبمن گل کی ممبئی کے ریسٹورنٹ میں ڈیٹ پر تبصرے کیے۔بھارتی میڈیا میں اس سے قبل شبمن گل سے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔اس لیے مداحوں نے کرکٹر اور اداکارہ کو ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھ کر کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ تو بالکل ہی مختلف سارہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کی ریسٹورنٹ میں ڈیٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھری پڑی ہیں۔کچھ مداحوں نے اس دوران سارہ علی خان اور شبمن گل کے بارے میں اپنے اپنے اندازے بیان کیے، ایک نے انہیں بہترین دوست قرار دیا۔
کچھ مداح اس بات میں مصروف تھے کہ شب من گل شاید سارہ ٹنڈولکر نہیں بلکہ سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔سارہ علی خان سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بڑی صاحبزادی ہیں، ان کی ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ دوستی کے خبریں بھی زیرگردش رہی ہیں، تاہم اب دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔شبمن گل کا کرکٹ کیریئر فروری 2017ء میں شروع ہوا تھا، جبکہ وہ 3 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔