عالمی منڈی میں خام تیل 8ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتیں 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
برینٹ خام تیل 4ڈالر 31سینٹ کمی کیساتھ 86.15ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4ڈالر 75سینٹ کمی کے بعد 78.74ڈالر پر آگئی۔