تیسری بیوی کو مارنے والے ایاز امیر کے بیٹے نے پہلی 2 بیویوں کو کیوں چھوڑا؟ نئے انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں قتل کی گئی سارہ اور سینئر صحافی کے بیٹے شاہ نواز سے متعلق مزید حیرت انگیز معلومات سامنے آگئی ہیں۔شاہ نواز کی پہلی اور دوسری اہلیہ نے بھی شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی طلاق لے لی، جبکہ دوسری بیوی نے 6 ماہ بعد ہی اسے چھوڑ دیا۔

مقتولہ سارہ سے بھی شاہ نواز کی شادی 18 جولائی کو ہوئی تھی، یہ شادی چکوال میں ہوئی تاہم مقتولہ کے خاندان کو حال ہی میں شادی کا علم ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوں خاندانون نے باضابطہ رشتے کی بات چلائی۔
شاہ نواز کی پہلی دو بیویوں نے بھی گھریلو ناچاکی اور تشدد کے باعث علیحدگی اختیار کی تھی، ذرائع کا کہنا تھان کہ شاہ نواز دکانوں سے آنے والے کرایہ جات پر ہی زندگی گزار رہا تھا۔دوسری جانب اے لیول کی تعلیم میں بھی ناکامی کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی۔