آڈیو لیک: وزیر اعظم اور مریم کے مفتاح سے متعلق گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم اور مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے بھی سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوؤں کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی۔
مریم نواز نے کہا ’پتا نہیں مفتاح کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔‘


وزیر اعظم نے کہا ’ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں۔‘مریم نواز بولیں ’ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔‘
واضح رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات پر بھی مریم اور شہباز کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نے چوہدری پرویز الہٰی کو بدمعاش قرار دے دیا۔