وزیرِ اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش ہوا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ن لیگی رہنماؤں اور وزراء کی آڈیو لیک سامنے آنے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اس معاملے سے متعلق ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم کا آفس ڈیٹا جیسے ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے۔


فواد چوہدری نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی ناکامی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں 2 آڈیو لیکس ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔آج وزیرِ اعظم ہاؤس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور ن لیگی رہنماؤں کے اجلاس کی آڈیو لیک ہوئی ہے۔