نیٹ پریکٹس کے دوران نسیم شاہ تیز رفتار گیند چہرے پر لگنے سے بال بال بچ گئے
کراچی (قدرت روزنامہ) نیٹ پریکٹس کے دوران قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ تیز رفتار گیند چہرے پر لگنے سے بال بال بچ گئے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ باؤلنگ کرا رہے ہیں، نسیم شاہ کے گیند کراتے ہی سامنے کھڑا بلے باز بھرپور ہٹ لگاتا ہے اور گیند نسیم شاہ کی چہرے کے انتہائی قریب سے گزرتی ہے ، نسیم برق رفتاری سے ایک طرف جھکتے ہوئے خود کو گیند سے بچاتے ہیں ۔
ویڈیو میں زور دار ہٹ لگانے والا بلے باز نظر نہیں آتا۔
Naseem shah luckily survive, khushdil hit straight and hard towards him .#pakvseng pic.twitter.com/6mpzz0Z1Tr
— Huzaifa khan (@HuzaifaKhan021) September 24, 2022
نسیم شاہ کی پھرتی نے انہیں ایک بڑی چوٹ سے بچا لیا ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی نسیم شاہ کے گیند سے بچنے پر شکر ادا کر رہے ہیں ۔