پاکستانی شوبز کے چند مشہور جوڑے جن کی شادیاں قائم نہ رہ سکیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چند مشہور جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے ،جن کی شادیاں قائم نہ رہ سکیں۔پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی 2020 میں منگنی ہوئی اور ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے منگیتر سے وجہ بتائے بغیر منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک برطانوی ماڈل طلولہ مائر کی طرف سے گلوکارہ پر الزام لگایا گیا کہ آئمہ نے قیس احمد کے ساتھ مل کر اپنے سابق منگیتر کو دھوکہ دیا ہے۔


حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والے فیروز اور علیزے نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔
علیزے کی طرف سے لگائے جانے والے تشدد اور بے وفائی کے الزامات پر دونوں کے درمیان ستمبر 2022 میں علیحدگی ہوگئی۔


مرحوم عامر لیاقت نے 2018 میں طوبیٰ انور سے شادی کی تھی اور رواں سال فروری میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ طوبہ انور نے 9 فروری 2022 کو انسٹاگرام پر عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبر شیئر کی تھی۔


اداکار بہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے اکتوبر 2012 میں شادی کی تھی اور دسمبر 2019 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ دونوں کے درمیان طلاق فروری 2020 میں ہوئی تھی۔


اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر 15 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور مارچ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔