صبور علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل؛ اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکارہ صبور علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد صبور علی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پاکستان سے کینیڈا جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ صبور علی کی جانب سے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا گیا تھا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے جب جب آپ کو دیکھا میری محبت میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کا سوشل میڈیا پر اداکاروں کی رومانوی تصاویر کے حوالے سے ردعمل سامنے آیا تھا۔
اداکارہ سے انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ عوامی محبت کے اظہار کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہیں جیسا کہ بہت سے اداکار اپنی تصاویر پوسٹ کر دیتے ہیں؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ جو چاہیں کریں لیکن محبت ایک بہت ہی پاکیزہ جذبہ ہے، اس لیے اس کے پیچھے کوئی مقصد نہیں ہونا چاہئیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی محبت سے پیار کریں اور اگر یہ کر رہے ہیں تو ہمیں کسی فائدے کی ضرورت نہ ہو اور نہ ہی ہم کسی کو دکھانے کے لیے کریں، اپنے لیے کریں۔واضح رہے کہ صبور اور علی انصاری نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اسکرین پر کم دکھائی دیتے ہیں۔