پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت نے شئیر کی ویکیشن کی گلیمرس تصاویر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت نے ایک بار پھر شیئر کی اپنی بیرون ملک ویکیشن کی گلیمرس تصاویر جنھیں دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے .
نیہا راجپوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے دو مختلف موڈز .

. . ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں .
تصاویر دیکھیں:

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Neha S. Taseer (@nehastaseer)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Neha S. Taseer (@nehastaseer)


اس سے قبل نیہا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں اور شہباز تاثیر ہمارے خاندان کے نئے رکن شاویز علی تاثیر کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں .
اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللّہ کے شُکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں .
انہوں نے لکھا کہ ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں، ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دُنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے .

نیہا راجپوت نے لکھا کہ بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح صبر کرنا ہے . یاد رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی .
اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی . دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں