وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے اخراجات سے متعلق بڑی خبر
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا . وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے اخراجات سے متعلق خبروں پر ن لیگ کا ردعمل آگیا،
لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ جو وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی دورے کے اخراجات بارے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم جہاں رکے، سب نے سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے، اس لئے جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
جو وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی دورے کے اخراجات بارے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم جہاں رکے، سب نے سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے۔۔۔اس لئے جھوٹ پھیلانا بند کریں
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 24, 2022
حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ترس آتا ہے مجھے ان یوتھیوں پر جو فائنل کال کا انتظار کر رہے تھے، نیازی نے آج پھر انہیں بیوقوف بنا دیا، سرکار ہماری ہے اور ہماری ہی رہے گی، نیازی کچھ نہیں کر سکتا۔
ترس آتا ہے مجھے ان یوتھیوں پر جو فائنل کال کا انتظار کر رہے تھے، نیازی نے آج پھر انہیں بیوقوف بنا دیا۔۔۔سرکار ہماری ہے اور ہماری ہی رہے گی، نیازی کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 24, 2022
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نہ صرف ذاتی بلکہ اپنے ہمراہ سفر کرنے والے وفد میں شامل وزراء کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کئے, وزیر اعلی پنجاب کے طور پر بھی شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں،شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ کے طور پر سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات بھی10 سال تک ذاتی جیب سے ادا کیے تھے۔