آڈیو لیک سے واضح ہوگیا مریم کے داماد نے بھی پیسے بنائے، عمران خان

کرک(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔
کرک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔
کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔
عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے ان چوروں کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی سے مرجانا بہتر ہے، یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں۔