بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں؛ فواد چوہدری

پنڈدادنخان(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری ن ے کہا ہے کہ بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے انکی بڑی خدمت کی ہے لیکن مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جارہا ہے اب اسحاق ڈار کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان 3 وکٹیں ہیں جن کو گرا دیں گے، انتخابات کی تاریخ اور سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آجائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز مطالبہ کر رہی ہیں کہ انڈیا سے آنے والی مشینری کو آنے دیا جائے، وزیر اعظم آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے؟ 100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے، ہماری ایجنسیوں کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے، سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟ فون پر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کےحالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے، ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے، ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، صحافیوں کی شہبازشریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی مبینہ گفتگو ہیکرز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، پاکستانی وزیر اعظم کی مبینہ گفتگو 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں ویب سائٹ پر موجود ہے، ہیکر کے پاس مبینہ گفتگو وزیراعظم آفس کے سیکیورٹی لیول کو ظاہر کرتی ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

3 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

3 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

4 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago