آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دبئی پورٹ کے چیئرمین نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران شیخ احمد سلطان نے سندھ میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ احمد سلطان نے امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردا ر کو سراہا اور سیلاب متاثرین کیلئے آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یواےای اوراسکی قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بروقت تعاون پرشیخ احمد سلطان سے اظہار تشکر کیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس دوران شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنےادارےکی سرمایہ کاری کابھی عندیہ دیا، فلڈریلیف کوششوں کیلئےمزیدعطیہ کنندگان کولانےکی بھی پیشکش کی اور دورےکےانتظامات کرنےپرفخرعالم کابھی شکریہ اداکیا۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago