اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد آئمہ بیگ کی پہلی پوسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر پھر سے متحرک نظر آ رہی ہیں۔آئمہ بیگ نے آج صبح سویرے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، آئمہ بیگ اپنی نئی تصویروں میں کہیں مسکراتی تو کہیں خاموش بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں آئمہ بیگ کا لکھنا ہے کہ ’حیرت ہے اگر کسی کو پرواہ ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)


آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کو ہزاروں صارفین نے لائیک کیا ہے۔دوسری جانب پوسٹ کے کمنٹ باکس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئمہ نے اپنے کمنٹ سیکشن میں آنے والے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اسے کسٹومائز (اپنی مرضی کے مطابق سیٹنگز) کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چند اسٹوریز میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے دھوکے سے متعلق اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سوشل میڈیا پر جواب دیا تھا۔
آئمہ بیگ نے برطانوی فلمساز، فوٹو گرافر اور ہدایتکار قیس احمد سے تعلقات کی تردید یا تصدیق کے بجائے الزامات لگانے والی برطانوی ماڈل طلولہ پر تنقید کی تھی۔
واضح رہے کہ آئمہ اور قیس کی جانب سے آنے والے بیانات میں اپنے مبینہ تعلق کا کوئی ذکر یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دونوں فنکار ہی تاحال اپنے س تعلق کی خبروں پر دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔