اداکاری کے آغاز میں اتنے غریب تھے کہ پہنے ہوئے کپڑے ۔۔۔!!! معروف اداکارہ فضا علی ماضی کےانتہا ئی دردناک واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے آغاز پر پیسے نہ ہونے کے باعث لنڈے کے کپڑے پہنتی تھی . حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز پر پیش آنے والی مشکلات اور مالی حالات سے متعلق کھُل کر بات کی .

اداکارہ نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ شوبز میں جب کیریئر کا آغاز کیا اس وقت اپنا گھر نہیں بلکہ کرائے کے گھر پر رہتے تھے اور والدہ کینسر کی مریضہ تھیں . ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں .

ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں . فضا علی نے بتایا کہ کیرئیر کی شروعات میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی لیکن اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا،

اگر کوئی دیتا تو کھا لیتی تھی ورنہ گھر جا کر امی کا پکا ہوا سالن کھاتی تھی . معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کافی مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا ذاتی پہلا گھر تھا .

. .

متعلقہ خبریں