سارہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ شاہنواز.. بہو کے قتل میں ایاز امیر کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ ہوش ربا انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”سارہ کہتی تھی شاہنواز کا دل سونے کا ہے۔ میں نے اسے بتایا تھا کہ میرا بیٹا نشہ کرتا ہے اس کی پہلے بھی 2 شادیاں ہوچکی ہیں یہ سب شادی سے پہلے سارہ کو بتا چکا تھا”یہ کہنا ہے معروف صحافی ایاز امیر کا جن کے بیٹے نے کچھ روز قبل اپنی اہلیہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

ایاز امیر اس وقت ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی حراست میں ہیں۔ جبکہ صحافی کا کہنا ہے کہ انھیں ملزم سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ انھوں نے تو خود پولیس کو قتل کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس نے انھیں ہی گرفتار کر لیا۔

ملزم کی ماں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے
پولیس کا موقف ہے کہ ایاز امیر اپنے بیٹے کی شادی میں موجود تھے انھوں نے سارہ سے شاہنواز کے بارے میں حقائق چھپائے۔ قتل کیس میں ایاز امیر کی اہلیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے البتہ ابھی ان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جبکہ مرکزی ملزم شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈین شہرت کی حامل اور شاہنواز ایاز امیر کی تیسری بیوی کا قتل شہزاد ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں ملزم اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا۔